• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت


مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جیو، جنگ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

احسن اقبال نے کہا  کہ انہیں طاقت کے زور پر جیل میں ڈال کر ان کی آواز بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ  بات منصورہ لاہور میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

 واضح رہے کہ جنگ گروپ اور جیوٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو 113 روز ہوگئے ہیں، ان کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

تازہ ترین