آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک سال میں کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی، سرکاری رپورٹ جاری

ایک سال میں کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی ہے ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی ہے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں آٹےکا 20 کلو تھیلا 204 روپے مہنگا ہوا، آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت 844 سے بڑھ کر1048 روپے ہوگئی، جبکہ ایک سال میں چینی 8 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جس کے بعد چینی کی قیمت 72.03 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

دستاویز کے مطابق جولائی 2019 سے جولائی 2020 میں ٹماٹر 27 روپے کلو مہنگا ہوا، اسی عرصےمیں سرخ مرچ 109روپے، مرغی 39 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے، جبکہ ایک سال میں انڈے 33 روپے درجن، گڑ 20 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق دال مونگ92، دال ماش 68، دال مسور 34، دال چنا 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے ، جبکہ جولائی 2019 سےجولائی2020 میں چاول 6روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے ۔

دستاویز کے مطابق چھوٹا گوشت 80 روپے بڑا   گوشت 41روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے، جبکہ ایک سال میں آلو 26 روپے، لہسن 3 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے اور دودھ 7 روپے لیٹر، خشک دودھ 390 گرام 46 روپے مہنگا ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گھی 50روپےفی کلو، چائے 190 گرام 19 روپے مہنگی ہوئی اور ایک سال میں دہی 5  روپے، کیلےکی قیمت میں فی درجن 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

دستاویز کے مطابق 30 جون کو ختم ہونےوالے مالی سال میں اوسط مہنگائی 10.74 فیصد رہی، مالی سال 2018-19 میں اوسط مہنگائی کی شرح 6.80 فیصد تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید