روس نے سرمات میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جس کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
روسی صدر پوتن کا کہنا ہے کہ روس سرمات میزائل کی تعیناتی اس سال کے آخر میں کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ سرمات میزائل کی رینج 35000 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے، پوزیڈن اور بیورویسٹک کے نظام پر کام آخری مراحل میں ہے۔