وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، حجرہ شاہ مقیم اور گردو نواح میں بادل خوب برسے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
طوفانی بارشوں کے بعد ژوب اور ہرنائی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، کوہ سلیمان پر لینڈ سلائیڈنگ سے آمد و رفت متاثر ہوئی جبکہ حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلا ہرنائی شہر میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، بارکھان، خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔