• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاور کا یونس سے رابطہ، گلے شکوے کے بعد معذرت، معاملہ ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان اور سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے درمیان بالاخر رابطہ ہوگیا جس میں دونوں میں گلے شکوے ہوئے، گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معذرت کرلی اور وضاحت کی کہ ان کے بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر شہ سرخیوں میں جگہ دی۔2016 بر سبین کے ہوٹل میں ہونے والے واقعے کی رپورٹ دورے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور منیجر وسیم باری نے اپنی رپورٹ میں کی تھی۔ گرانٹ فلاور نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ یونس خان میرا مشورہ لینے نہیں چاہ رہے تھے تو انہوں نے میرے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔ کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی اس لئے انہوں نے ردعمل نہیں دیا تھا۔

تازہ ترین