• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون: انڈس ہائی وے سےخاتون کی تشدد زدہ لا ش ملنے کا معمہ حل

سیہون: انڈس ہائی وے سےخاتون کی تشدد زدہ لا ش ملنے کا معمہ حل 


سیہون شریف (نامہ نگار) ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ کی سخت ہدایت پر ایس ایچ او چچر رسول بخش شیخ کی سربراہی میں پولیس نے انڈس ہائی وے سے تشدد زدہ خاتون کی لا ش ملنےکے حوالے سے مقتولہ کے والد نے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ 28جون کو میرا بیٹا واحد رات دو بجے حیدرآباد سے واپس لوٹا تو چچر اسٹاپ پر اسے خاتون کے چیخنے کی آواز سنائی دی جس پر وہ آواز کی سمت روانہ ہوا تو دیکھا کہ علی بخش کریم بخش اور غلام قادر چچر ہتھوڑے، پتھر اور ڈنڈے سے خا تون کو مار رہے تھے۔ میرے قریب آتے ہی فرار ہوگئے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لا ش ہمارے حوالے کردی ۔تدفین کے بعد پولیس کو ملزمان سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ مقتولہ کے والد کی در خواست پر مقدمے میں نامزد دو ملزمان علی بخش اور کریم بخش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے تلاش جاری ہے پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے ۔

تازہ ترین