• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جیلوں میں 1196قیدی کورونا وائرس کا شکار

سندھ کی جیلوں میں 1196قیدی کورونا وائرس کا شکار 


کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر کی جیلوں میں 1196قیدی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جاری رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی جیلوں میں 7 ہزار 660 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1196 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 467قیدی کورونا کے باعث جیل میں ہی قرنطینہ میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے اب تک ایک قیدی جان کی بازی ہار چکا ہے اور 95 قیدیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدی کورونا کا شکار ہوئے اور سب سے کم تھرپارکر جیل میں ایک قیدی کورونا کا شکار ہوا۔

تازہ ترین