ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نول بیروٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
عباس عراقچی اور جین نول بیروٹ نے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس حوالے سے موجودہ صورتِ حال پر گفتگو کی۔