• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات نے لبنان کیلئے سفری پابندی ختم کردی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ایک بار پھر لبنان کا سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق لبنان جانے والے شہریوں کو روانگی سے قبل وزارتِ خارجہ کے ساتھ رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث 30 اپریل کو لبنان، ایران اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔

لبنان کے لیے سفری پابندی ختم کر دی گئی ہے، تاہم ایران اور عراق کے لیے پابندی بدستور برقرار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید