• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی تمام مسائل کاقابل عمل حل پیش کررہی ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی کے تمام مسائل کے قابل عمل حل پیش کر رہی ہے۔پاکستان کو تجربات کی نظر کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ خدارا قابل اور با کردار لوگوں کو حکومت کرنے دیں تاکہ ملک کو بچایا جاسکے،کورونا سے کے الیکٹرک، فراہمی آب سے فراہمی وسائل اور روزگار سے کاروبار تک کے تمام مسائل کا قابل عمل حل ہمارے علاوہ کسی کے پاس نہیں ہے۔ کراچی پاکستان کا دل ہے، اس دل پر بڑے دعوں کیساتھ جتنے بھی تجربات کیے گئے ہیں وہ سارے تجربات ناکام ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے دل کی حالت انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔

تازہ ترین