• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں300 بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ پنجاب نے ملتان میں 300بستروں پر مشتمل نیا ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے لئے ملتان میں غلہ منڈی کے قریب محکمہ فوڈ کی اراضی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور میں اعلیٰ سطح ایک اجلاس منعقد ہوا ہے۔جس میں شرکاء نے مذکورہ ہسپتال بنانے کی متفقہ رائے کا اظہار کیا۔جبکہ دوسری جانب تین سو بستروں پر مشتمل ہسپتال کا پی سی ون محکمہ صحت آئندہ چند دنوں میں تیار کرنا شروع کردے گی۔
تازہ ترین