ملتان (سٹاف رپورٹر) 5 جولائی 1977ء کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ 5 جولائی کو ڈکٹیٹر نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت پر شب خون مارا جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کرکے ایک اور شب خون مارا گیا۔ علیحدہ صوبے کی تکمیل صرف اور صرف پیپلز پارٹی سرائیکی عوام کی بھرپور قوّت سے کرے گی سینئر رہنما پیپلز پارٹی ہاشم خان بابر اور پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے قدیر آباد میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا، پارٹی کارکنوں نے بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر بھرپور نعرے بازی کی۔حیدر خان، عاصم خان بابر، رانا اکبر، وحید خان بابر، جمیل جمی، سالار ندیم صدیقی، ملک ریاض بلا، آصف خان بابر، ملک ھاشم، خطیب خان بابر، قاسم ملک، محمد شہاب وقاص ملک، آصف عباس ودیگر شریک تھے۔