• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مثبت رہیں اور ہمیشہ زندگی کے روشن پہلو کو دیکھیں، عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی جانب سے اُن کے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ سامنے آئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور اُنہوں نے اپنی اُس تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز کیپشن بھی لکھا۔

View this post on Instagram

. . , .

A post shared by (@imranabbas.official) on


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران عباس نے لکھا کہ ’اُمید پسندی ایک اچھی انسانی شخصیت کی بہترین علامت ہوتی ہے۔‘

عمران عباس نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اُمید پسندی انسانی شخصیت کا ایک ایسا رویہ ہے جو اُسے بڑی سے بڑی مشکلات کا بھی سامنا کرنا سیکھا دیتا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے۔‘

View this post on Instagram

. . : @ : @

A post shared by (@imranabbas.official) on


عمران عباس نے لکھا کہ ’لہٰذا کام زیادہ کریں اور خود کو محدود نہ کریں کیونکہ آپ کی حدود صرف آپ کی خیالی سوچ ہے۔‘

تازہ ترین