وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےٹی آئی پی ہری پور کو نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کےحوالےکرنےکی منظوری دیدی۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ٹی آئی پی کے این آر ٹی سی میں انضمام سے فیکٹری بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں اداروں سے ہری پور کو آئی ٹی اور انجینئرنگ کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی میں وینٹی لیٹرز کی تیاری سنگ میل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردی گئی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) پاکستان میں وینٹی لیٹر بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیف وینٹ ایس پی 100 کےنام سے پورٹیبل وینٹیلیٹر تیار ہو رہے ہیں، سیف وینٹ ایس پی 100 وینٹیلیٹر سستا، معیاری، عالمی اداروں سے منظور شدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیار کر لیے ہیں جو ماہانہ 250 سے300 وینٹی لیٹر بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔