• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تیار وینٹیلیٹرز کی پہلی کھیپ NDMA کے حوالے کردی : فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کا کہنا ہے کہ ملک میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ایک سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان میں تیار وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بنے وینٹیلیٹر وزیراعظم عمران خان نےاین ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اس سے قبل بتایا تھا کہ پاکستان میں بننے والی تمام مشینیں ای یو اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بننے والے 8 سے 10 وینٹی لیٹر جلد این ڈی ایم اے کو دیں گے، اگلے 3 ڈیزائن آخری مراحل میں ہیں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے این آر ٹی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کےاگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہونگے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، یہ تمام مشینیں ای یواسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں، وینٹی لیٹر پیچیدہ مشین ہے اور دنیا کا ہر ملک نہیں بنا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے: وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے لگے

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے چھ ماہ قبل جو کام شروع کیا تھا آج ہمارے انجینئرز نے پہلا بیچ تیار کرلیا ہے ، اللہ کرے ہمیں وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہی نہ پڑے، اپنی ضروریات پوری کرکے ہم وینٹی لیٹر باہر ملکوں کو بھی دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین