• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ویب سائٹ پر جے آئی ٹیز کا انتظار کررہا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں علی زیدی نے محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ کی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ سندھ کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن ہوگیا ہے جبکہ میں جے آئی ٹیز کا انتظار کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: نثار مورائی کا جے آئی ٹی کے سامنے اعتراف

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) جے آئی ٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں سندھ حکومت کو معاونت فراہم کرے۔

سندھ حکومت نے عزیر بلوچ سمیت دیگر جے آئی ٹیز پیر کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین