غریب ہوگئے کچھ اور خوار اس آفت میں
نہیں تھی سہل کبھی زندگی یہاں جن کی
پہنچ رہا ہے کورونا کا فائدہ بھی انہیں
بھری ہوئی ہیں لبالب تجوریاں جن کی
پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔
چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت فراہم کریں گے۔
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے سرکردہ رہنما مستنصر حسین اور محمد فلک شیر نے اپنی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے افواجِ پاکستان کے سپاہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ایک طاقتور ملک بنا دیا ہے، پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے اور دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے تمام 20 یرغمالی واپس آگئے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا: ٹرمپ
بالوں والا یا ولورائن مینڈک اپنی ہڈیوں کو توڑ کر انہیں نوکیلے پنجوں میں تبدیل کرکے اپنے دشمنوں سے رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بالوں والا افریقی مینڈک جو وسطی افریقہ کے ملکوں میں پایا جاتا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے اتفاق کیا ہے ۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
برطانوی حکومت تمام تر راست اقدامات کے باوجود غیر قانونی مہاجرین کی آمد کا سلسلہ روکنے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہے۔
عدالت عالیہ پشاور نے علی امین گنڈا پور سے متعلق وفاق اور وزارت داخلہ سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔