اسلام آباد(اے این این ) پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور انور مجید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھرموخر کردی گئی۔ سابق صدر نے ریفرنس کو چیلنج کر دیا اور مقدمہ خلاف قانون قرار دیتے ہوئے خارج کرنیکی استدعاکی ہے۔