کوئٹہ/نال( این این آئی) خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کا لعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ایک زخمی ، کارروائی دشوار گزار علاقہ لوپ بہاڈی گریشہ میں کی گئی، ہرنائی میں بھی کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا، پیر کی درمیانی شب گریشہ میں کی گئی، نعشیں سول ہسپتال نال منتقل تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے دور دراز و دشوار گزار علاقہ لوپ بہاڈی گریشہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیاجن کی شناخت محمد انور ولد رحمت اللہ ساکن گجر مشکے کمانڈر عبدالحمید ولد نور جان ساجدی ساکن بدرنگ گریشہ صابر ولد سوالی ساکن گریشہ کے ناموں سے ہوئی ذرائع کے مطابق کاروائی کے دوران دیگر مسلح افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور یہ بھی کنفرم نہیں ہوسکا کہ وہ سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں یا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھاگ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔