• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقل ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی عدم تعیناتی کیس کی سماعت14جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ڈی سی کے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی عدم تعیناتی پر کیس کی سماعت وقت کی کمی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 14 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے پی ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکرٹری سے مستقل ایم ڈی کی عدم تعیناتی پر وجوہات طلب کر رکھی ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی عارضی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ کے وکیل میر اورنگزیب کی درخواست کی سماعت کی۔ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا عارضی چارج انتخاب عالم کو دینے کیخلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2017 سے مستقل ایم ڈی نہ ہونے کی وجہ سے عارضی چارج دینے کا سلسلہ جاری ہے۔  

تازہ ترین