• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،جمشید روڈ کے کار شو روم میں ڈکیتی کی بڑی واردات

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقعے گاڑیوں کے شوروم میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات سوا 9بجے جمشید روڈ پر واقعے گاڑیوں کے شو روم میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی ،واردات میں ملزمان نے شوروم سے قیمتی موبائل فونز سمیت نقدی بھی لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 ملزمان شور روم میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے لیے گاڑی پر سوار ہوکر آئے تھے، شوروم کے مالک نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے شوروم سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین