• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کیخلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج

نیب کی جانب سے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر بے بنیاد ریفرنس دائر کئے جانے کے خلاف سکھر کے پریس کلب کے سامنے پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لالہ اسد پٹھان سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو 4 ماہ سے بلاجواز پابند سلاسل رکھا گیا ہے ۔

میر شکیل الرحمن علیل ہونے کے باوجود حق اور سچ کی جنگ لڑرہے ہیں نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے، نیب نیازی گٹھ جوڑ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی جو کوششیں کررہا ہے وہ ناکام ہوں گی ۔

مظاہرین نے ’ظلم کے یہ ضابطے، ہم نہیں مانتے، میر شکیل الرحمٰن کو رہا کیا جائے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نامنظور‘کے نعرے بلند کئے۔

تازہ ترین