• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی ایئر مارشل ارشد ملک کو ریٹائرمنٹ کے بعد سی ای او پی آئی اے تعینات کرنے کی منظوری


وفاقی کابینہ نے ایئر مارشل ارشد ملک کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا چیف ایگزیکٹو آفسیر (سی ای او) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مشکوک ڈگریوں کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی کابینہ نے ایئرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔

خیال رہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایئرمارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیز ایکٹ2017 میں ترمیم کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

تازہ ترین