آپ آف لائن ہیں
جمعرات 15؍ ذی الحج 1441ھ6؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مسلسل آٹھویں روز بھی مثبت رہا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار کے ہنڈریڈ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 170 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 373 پر کیا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں آج 29 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔

آٹھ روز میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن مجموعی طور پر 313 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 714 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید