• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: 30 سیکنڈ میں 18ٹی شرٹس پہننے کا ریکارڈ


دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد اور حیرت انگیز کارنامے پیش کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیتے ہیں۔ 

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شہری کو ہی دیکھ لیں جس نے منفرد عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی اور ایک ساتھ کئی ٹی شرٹس پہننے کا حیرت انگیز مظاہرہ کیا۔

امریکی ریاست اڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نامی کرتب باز نے اپنی بیوی کی مدد سے ایک کے اوپر ایک ٹی شرٹس پہنی اور یوں 30 سیکنڈ میں 18 ٹی شرٹس پہن کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 14 ٹی شرٹس پہننے کا تھا جبکہ ڈیوڈ اس سے قبل ٹوتھ پک سے مکئی کے دانے کھانے، غبارے پھوڑنے سمیت 150 سے زائد گنیز ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔

تازہ ترین