آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روس کا برطانیہ پر جوابی پابندیوں کے نفاذ کا امکان

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس معاملے پر جوابی متوازی اقدامات کے اصول پر عمل کیا جائےگا۔ انہوں نے روس کی جانب سے  برطانیہ کے خلاف جوابی پابندیوں کے نفاذ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں گزشتہ روز  49 شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں 25 روسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

پابندیوں کی شکار شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ برطانیہ میں انکے اثاثے منجمد کردیئےجائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید