لاہور (نمائندہ جنگ) گلبرگ کے نجی اسکول میں جنسی ہراسگی کے مبینہ واقعات پر ایک اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی3رکنی کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ علی بہادر قاضی ہونگے۔