• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، برہان وانی شہید کی برسی پر مکمل ہڑتال، سیکڑوں نوجوان گرفتار


مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کشمیری برہان مظفر وانی شہید اور ان کے ساتھیوں کی چوتھی برسی پر مشترکہ حریت قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

برہان وانی کی برسی کےموقع پر مظاہرے روکنے کے لیے بھارتی فورسز نے سری نگر، بڈگام، گندربل، اننت ناگ، شوپیاں، پلوامہ، کلگام، کپواڑہ اور بارہ مولہ میں گھر گھر چھاپے مارے اور سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کشمیری نوجوانوں کو مختلف تھانوں میں قید کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:

وزیرِاعظم آزاد کشمیر  کا برہان وانی شہید کی برسی پرخصوصی پیغام

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ آج کی ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری مقبوضہ وادی پر بھارت کے جبری تسلط کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔

حریت کانفرنس کے رہنماؤں ک یہ بھی کہنا ہے کہ ہر قیمت پر حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہدِ آزادی جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین