اسرائیل نے ایران میں توانائی تنصیبات پر حملے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل امریکا سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہا ہے اور توانائی تنصیبات پر حملہ اگلے ہفتے کے اوائل میں کرنے کا منصوبہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ پر حملے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان شام سرحد پر ’المتسنا‘ کراسنگ کے علاقے کو خالی کیا جائے، المتسنا کراسنگ کے قریبی ایم 30 ہائی وے پر آمدورفت فوری روک دی جائے۔