بھارتی اخبار فرسٹ پوسٹ نے خلیجی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر، ترکیے اور سعودی عرب نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ 4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پاکستان کو نمایاں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینا اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔