• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر 1 لیگ بنے گی: چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر 1 لیگ بنے گی۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کے آڈٹ شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پروسیجرل رولز کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں سعودی عرب میں جدہ کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈیولپمنٹ میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

لاہور کے کرکٹ زونز کی نئی حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی ساتھ ہی بورڈ آف گورنرز نے عبداللّٰہ خرم نیازی کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید