لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ سے لڑنے والے اسرائیل کی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگب نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ فعال ہے، ان کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغ سکتی ہے۔ حزب اللّٰہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق رفی میلیوماسگب نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر رہائشیوں سے معذرت کر لی۔