• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ساتھ میں ہنستے نہیں بہت روتے ہیں، صدف کنول

پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ دونوں ایک ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔

حال ہی میں کورونا وبا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری نے ڈرامہ شوٹنگ سیٹ پر دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ شادی کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔

انٹرویو کے دوران صدف کنول کا کہنا تھا کہ اب وہ اور شہروز شادی شدہ ہیں ، شہروز کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے ، ہم دونوں کی کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے ۔


دوسری جانب شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ صدف کے ساتھ کام کرنا بہت پسند کر رہے ہیں، وہ ہمیشہ سے ہی صدف کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں، پہلی بار انہوں نے اوسلو میں ساتھ کام کیا تھا، صدف کام کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہیں ۔‘

انہون نے کہا کہ اب وہ پاکستان میں ایک پروجیکٹ ساتھ کر رہے ہیں اور شادی بھی کر چکے ہیں، وہ دونوں وقت پر ساتھ سیٹ پر پہنچتے ہیں اور بہت سنجیدگی سے اپنا کام کرتے ہیں ۔‘

انہوں نے کہا کہ جب شوٹنگ سے پیک اپ ہوتا ہے تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔

اس دوران صدف کا بتانا تھا کہ شہروز بہت مزاحیہ انسان ہیں، جب یہ دونوں سیٹ پر ہوتے ہیں تو مذاق چلتا رہتا ہے۔

شہروز کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سیٹ پر بہت ہنستے ہیں ہے اور دونوں بہت انجوائے کرتے ہیں ، اس دوران صدف نےشہروز کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ سب سچ سچ نہیں بتاؤ ورنہ نظر لگ جاتی ہے۔

صدف نے شہروز کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں ہنستے بلکہ ہم بہت روتے ہیں۔

واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار شہروز سبزواری نے26 سالہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے رواں سال مئی میں شادی کر لی تھی، شہروز سبزواری معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ اِن کی دوسری شادی ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین