• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 9318 کورونا ٹیسٹ، 1736 نئے کیسز سامنے آئے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال  کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9318 نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتیجے میں 1736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  ابتک 533540 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبہ بھر میں اب تک 99362 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1637 ہوگئی ہے۔ اس وقت 41352 مریض زیرعلاج ہیں، ان زیر علاج مریضوں میں سے 39199 گھروں میں اور 352 آئسولیش سینٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ1801 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،  اس وقت 655 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔  آج مزید 1697 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 56373 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں آج 764 نئے کیسز سامنے آئے۔ ان کیسز کی ضلع وار تقسیم کچھ یوں ہے۔ ضلع جنوبی میں 317، ضلع شرقی میں 179 اور ضلع وسطی میں 110، ملیر میں 64، کورنگی میں 58 اور ضلع غربی میں 35 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں صورتحال کچھ اس طرح ہے۔ ضلع حیدرآباد میں 123، گھوٹکی میں 122، خیرپور میں 77، دادو میں 53، قمبر میں 46، شہید بینظیر آباد میں 40،  شکارپور میں 38، جامشورو میں 36، سکھر میں 33، کشمور میں 32، ٹنڈو الہیار میں 30، عمرکوٹ میں 29، جیکب آباد میں 22، لاڑکانہ میں 16، میرپورخاص میں 14، بدین میں 8، نوشہروفیروز میں 7، سانگھڑ میں 4 جبکہ مٹیاری اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں،  آپ کی احتیاط نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے اردگرد موجود دیگر لوگوں کو اس وبا سے بچایا جاسکے گی۔

تازہ ترین