• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں غلط پارکنگ کرنے والی خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی


لاہور میں ٹر یفک پولیس اہلکاروں سے ایک خاتون کی بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے، خاتون نے ٹریفک وارڈن کی یونیفارم پھاڑ ڈالی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ 

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، لیکن خاتون گرفتار نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گاڑی کی غلط پارکنگ پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن امجد نے گاڑی ہٹانے کو کہا۔ 

جس پر پچھلی نشست سے ایک خاتون گاڑی سے نکل کر آئی اور وارڈن کو دھمکیاں دینے لگی۔ دوسرا وارڈن فرقان آگے آیا، جس پر بپھری ہوئی خاتون اس کے بھی پیچھے پڑ گئی۔ اسے ناخن مارے، تھپڑ رسید کیے اور یونیفارم پھاڑ دی۔

وائرلیس کال چلی تو مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم اس دوران خاتون گاڑی چھوڑ کر غائب ہوگئی۔

پولیس نے خاتون کی گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس گاڑی کا نمبر معلوم ہونے کے باوجود خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کر رہی۔ 

چیف ٹریفک آفیسر حماد عابد کا کہنا ہے کہ چھاپے جاری ہیں، خاتون کی گرفتاری یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین