• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 مقرر

محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد صوبے بھر میں فنکشنل فلور ملز کو گندم کی ریلیز شروع کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کوٹے کا اجرا شروع کر دیا گیا، فلور ملز کو سرکاری گندم ایک ہزار 475 روپے فی من کے حساب سے فراہم کی جائے گی، سستی سرکاری گندم کے اجرا سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 اور ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی، جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 419 اور ریٹیل قیمت 430 روپے بنتی ہے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور نے آج سے 20 کلو آٹا 860 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی اور افسران کو بازاروں میں آٹے کی مقرر کردہ نئی قیمتیں چیک کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 50 روپے تھی۔

تازہ ترین