• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی ہے، وزیر بلدیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات، اطلاعات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے برسات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، کیونکہ کارونا کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہی ہے لہذا گرمی کے اس موسم میں لائٹ کا جانا ناقابل برداشت ہے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے شاہراہوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ضروری ہے انہوں نے شہر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ،پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک زبیر چنہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ہمراہ شہر کا طویل دورہ کیا اور موقع پر ضروری احکامات جاری کئے صوبائی وزیر نے نالہ ہجرت کالونی، کلری نالہ، نیوکراچی نالہ سمیت مختلف برساتی نالوں اور فشری میں واقع نالے کا بھی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ شہر کے اڑتیس بڑے نالے کے ایم سی کے زیر انتظام ہیں جن کی صفائی بھی بنیادی طور ان کی ذمہ داری بنتی ہے،تاہم ورلڈ بینک کے تعاون سے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔

تازہ ترین