آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لوکل آئی ٹی انڈسٹری کو سپورٹ فراہمی کے لیے وزارت آئی ٹی کا اقدام

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی اور ہواوے ٹیکنالوجیز کا اجلاس بدھ کو وزارت کے کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او مارک مینگ اور ہواوے ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران بھی موجودہ تھے،اجلاس میں ہواوے کی جانب سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے سکوپ کو بڑھانے کے لیے اقدامات زیر بحث آئے، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزارت آئی ٹی اور ہواوے ٹیکنالوجیز مل کر لوکل آئی ٹی انڈسٹری کو سپورٹ فراہم کریں گے،اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حکومت پاکستان ہواوے کو پاکستان میں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فیلڈ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ(آر اینڈ ڈی) سینٹرز قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید