• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما اور مخالف فریق کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کی تحصیل مٹہ میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم بہادر خان اور مخالف فریق کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی مخالف فریق نے زخمیوں کو وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اورہسپتال میں علاج نہ کرانے اور پولیس کی مبینہ جانبداری کا الزام عائد کرکے روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا،شدید نعر ےبازی بھی کی،پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے اویشا میں پی ٹی آئی کے سابق ناظم بہادر خان اور مخالف گروپ گلو خان کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کا بیٹا عبداللہ اور بھتیجا پولیس اہلکار حضرت بلال ولد عبدالقیوم جبکہ مخالف فریق سے گلو خان ولد شمروزاور عمر حیات ودلدروزی خان زخمی ہوگئے،ہسپتال میں پی ٹی آئی مخالف گروپ نے علاج نہ کرانے کا الزام اور پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے زخمیوں کو وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی ۔

تازہ ترین