• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ‘ کورونا متاثرہ ملازمتوں کیلئے 30ارب پاؤنڈ کے پیکیج کا اعلان

لندن (اے ایف پی) برطانوی حکومت نے کورونا سے متاثرہ ملازمتوں کے شعبے کے لیے 30 ارب پاؤنڈ (تقریباً 6کھرب 32ارب 32 کروڑ 46لاکھ روپے) کے پیکیج کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کر دیا۔ وزیر خزانہ رشی سوناک نے کمپنیوں کے قابل ملازمین کے لیے بونسز کا بھی اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے گرین جابز کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا بھی بتایا۔ انہوں نے عوام کے لیے برطانیہ کے ریستوران میں رعایتی نرخوں پر کھانا ملنے کی خوش خبری بھی سنائی۔

تازہ ترین