آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیصل واوڈا کی طرف سے نااہلی کیس میں دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پانچ ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود جواب داخل نہیں کرایا لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ 

درخواست گزار میاں فیصل ایڈووکیٹ نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

اہم خبریں سے مزید