آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار)72سماج دشمن پکڑے گئے، راولپنڈی پولیس نے4اشتہاریوں سمیت 16ملزموں کوگرفتار کرکے شراب اورچرس،برآمد کر لی۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر11افراد کودھر لیا گیا۔ وارث خان پولیس نے 3ملزموں سے 50بوتل شراب اور 17 ٹِن بیئر برآمد کی۔پیرودہائی اور کہوٹہ پولیس نے قمار بازی اورپرچی جواکھیلنے کے الزام میں 16ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ وفا قی پولیس نے بھی 6 اشتہاریو ں سمیت 26ملزمان کو گرفتار کرکے پک اپ،چرس، بئیر، شراب، ما ل مسروقہ اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید