• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین سے غیراخلاقی رویہ اپنانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، سی ای او میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر) صارفین سے غیراخلاقی رویہ اپنانے والے افسران و سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو ہیڈکوارٹر میں صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے قیام کا مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرنا ہے ۔ تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکلوں کی سطح پر قائم کسٹمر سروسز سنٹرز اور شکایات مراکز میں درج ہونے والی آن لائن شکایات کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور اس کی رپورٹ ہیڈکوارٹر بھیجیں تاکہ ہر سب ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ باربار جلنے والے ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین