• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹی بازار میں غیرقانونی بکرا منڈی سیل

پشاور(وقائع نگار ) ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سلیم خان کے حکم اور ٹی او آر ریاض اعوان کی یدایات پر زیر نگرانی ایاز درانی انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا نے ٹاون ون کی حدود آفیسر قیصر باچا نے اندرون شہر ضابطہ اخلاق کے خلاف مویشی منڈیاں سجانے پر مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جبکہ کوہاٹی بازار میں غیر قانونی بکرا منڈی سیل کر دیا اور مویشی ضبط کر لئے ایڈمنسٹریٹر ٹاون ون سلیم خان نے کہا ہے کہ غیر قانونی مویشیوں منڈیاں قائم کرنے پر مکمل پابندی ہے شہر میں مویشی منڈی سجانے والوں کو گرفتار اور بھاری جرمانہ کیا جائے گا جبکہ مال مویشی ضبط کیا جائے گا۔
تازہ ترین