• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال گندم جواب چنا کا مفہوم پتا چل گیا،راجاپرویز اشرف


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج تقریر سن کرسوال گندم جواب چنا کے مفہوم کا علم ہو گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر دو تین مہینے یہ فقرے چلتے ہیں کہ سابق حکمرانوں نے یہ کام نہیں کیا، اب ہم کر رہے ہیں۔

انھوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن دو سال بعد بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ بجلی کا مسئلہ اگلے دو سال میں حل ہوگا۔

تازہ ترین