• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے-الیکٹرک ہیڈ آفس پر PTI کا دھرنا جاری، MQM اراکین کی بھی شرکت


کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کے۔الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر دھرنا جاری ہے جس میں کنور نوید جمیل کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک انصاف نے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کے۔الیکٹرک کی ناہلی کا سارا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپرا میں کون تھے جن لوگوں نے انہیں چھوٹ دی تھی، آصف زرداری صاحب نے انہیں تمغہ دیا۔ جیسے انھوں نے عزیر بلوچ کو استعمال کیا اور تمغہ بھی دیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کے۔الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ شہر کی بجلی کی ضروریات کو پوری کرے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت شہر میں بہت سے کمرشل ایریا بند ہیں۔ شہر میں بجلی کی سپلائی 33 فیصد کم ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ ایکشن لیں شہر کی معیشت تباہ ہورہی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کے۔الیکٹرک نے کراچی کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے پی ٹی آئی دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے والا شہر اذیت میں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج کراچی میں پورے پاکستان کے مقابلے میں مہنگی بجلی ہے۔

تازہ ترین