آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بدعنوان عناصر سے 466 ارب وصول کئے، 69 فیصد مقدمات میں سزا ہوئی، چیئرمین نیب

’بدعنوان عناصر سے 466 ارب وصول کئے‘


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466.069ارب روپے بدعنوان عناصرسے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے،69 فیصد مقدمات میں سزا ہوئی، نیب کی اصل توجہ منی لانڈرنگ، بینک فراڈ، بینک قرض نادہندگی، اختیارات کا غلط استعمال، سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوزہے.

پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ 

ان خیالات کا ظہار انہوں نے نیب کی مجموعی کار کردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان میں فوکل ادارہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے جو کہ آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کرپشن فری پاکستان کے تناظر میں نیب کی لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی کی کوششوں کو سراہاہے۔

اہم خبریں سے مزید