آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا فوج کے نئے ڈرون عہد میں داخل ہورہی ہے، اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا فوج کے نئے ڈرون عہد میں داخل ہورہی ہے۔ 

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی اگنس کالامارڈ کا کہنا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ غیر قانونی تھا۔ جب کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ان کے بیان کی تردید کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، دنیا فوج کے نئے ڈرون عہد میں داخل ہورہی ہے۔ 

اقوام متحدہ کے ماہرین نے انسانی حقوق کونسل کو بتایا ہے کہ یہ دور بے قابو طریقے سے پھیل رہا ہے جس میں اس کے استعمال کا کوئی معیار مقرر نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے ماورائے عدالت سمری، اگنس کالامارڈ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے فیصلہ سازوں کا پسندیدہ عمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید