کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی25پیسے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جمعرات کو انٹر بینک میں25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.75روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت 167.05روپے سے گھٹ کر166.80روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے167روپے سے گھٹ کر 166.80روپے اور قیمت فروخت 167.50 روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہوگئی ، یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے186روپے سے بڑھ کر 186.30روپے اور قیمت
فروخت188 روپے سے بڑھ کر188.30روپے پر جا پہنچی ۔