• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر یورپ کا آن لائن کنونشن 12جولائی کو ہوگا

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کا کنونشن 12 جولائی کو آن لائن زوم پر منعقد ہو گا، کنونشن کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے، یورپ کے مختلف ممالک سے تحریک کشمیر یورپ کے مرکزی قائدین اور رہنما شرکت کریں گے، اپنے اپنے ممالک میں سفارتی کوششوں پر مبنی کام کی رپورٹ بھی پیش کریں گے اور آئیندہ کے لائحہ عمل، سفارتی محاذ پر کوششوں کو تیز کرنے کے کیلئے غورو خوض کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے میڈیا سے گفتگو میں کنوشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کنونش تحریک کشمیر یورپ اٹلی کی میزبانی میں منعقد ہونا تھا جو کورونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکا، حالات بہتر ہونے پر اگلا کنونشن کسی بھی یورپ کے ملک میں منعقد کیا جائے گا، کنونشن میں بھارت کی ان گھناونی سازشوں پر غورو فکر کیا جائے گا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جس طرح غیر کشمیریوں کی آباد کاری کر رہا ہے اس کو کیسے روکا جائے اور بھارت کے ناپاک عزائم کو کو بے نقاب کیا جائے ۔ محمد غالب نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے سے مسلسل لاک ڈائون اور کرفیو کے نتیجے میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں اضافہ ہوگیا ہے بھارت ایک طرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا اور آبادی کے تناسب میں تبدیلیاں کر کے اپنے ناپک عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور بھارت کے ان منصوبوں کو اجاگر کیا جائے گا ، کنونشن میں 5اگست ، 15 اگست اور 27 اکتوبر کے پروگراموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور آئیندہ سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور کنونشن میں 13 جولائی کے شہدائے کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین